امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 افراد ہلاک ہوگئے

امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 افراد ہلاک ہوگئے

امریکا کے شمال مشرقی حصے میں طاقتور برفانی طوفان کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، جہاں پنسلوانیا اور نیویارک میں ریکارڈ توڑ برف باری اور سردی سے 6 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیویارک کے شمالی حصے میں 3 فٹ(90 سینٹی میٹر) برف باری جو گزشتہ برس ہونے والی مجموعی برف باری کے برابر ہے۔

حکام کے مطابق پنسلوانیا میں 40 انچ (102 سینٹی میٹر) برف باری ہوئی اور ولیم اسپورٹ ریجنل ایئرپورٹ میں گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 24.7 انچ برف باری ہوئی۔

برفانی طوفان کے نتیجے میں سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جبکہ 14 ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو انتہائی ضرورت کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے