اسرائیلی جیلوں میں قید متعدد فلسطینی کورونا وائرس کا شکار، کسی قسم کی سہولیات حاصل نہیں

اسرائیلی جیلوں میں قید متعدد فلسطینی کورونا وائرس کا شکار، کسی قسم کی سہولیات حاصل نہیں

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 140 فلسطینی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں مگر انہیں کسی قسم کی طبی معاونت حاصل نہیں ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے شعبہ اطلاعات کی سربراہ حسن عبد ربہ نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں 140 فلسطینی قیدی کووڈ 19 کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے النقب جیل کے وارڈ 18 کو سیل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس وارڈ میں قید جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی احم ابو سریہ کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

عبد ربہ نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدیوں کو وبا سے بچانے کی ذمہ داری جہاں صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے، وہیں عالمی برادری بھی اس کی ذمہ دار ہے۔

انہوں ‌نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ وبا کا شکار تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے تاکہ ان کی مناسب طریقے سے ان کے گھروں میں یکھ بحال کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے