’یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہوا ہے‘، شوبز شخصیات

لاہور (اپک صحافت) پاکستان کی سول سوسائٹی اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والےحملے اور آتشزدگی کی مذمت کرنے کے لیے کور کمانڈر ہاؤس لاہور یعنی جناح ہاؤس گئے۔ فنکار برادری کا کہنا ہے کہ ’یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہوا ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والے فنکاروں میں گلوکار استاد حامد علی خان، شفقت علی خان، میگھا، وارث بیگ، امر بیگ، شاہد خان، معمر رانا، نیئر اعجاز، ساحر علی بگا اور دیگر کئی فنکاروں نےجناح ہاؤس میں میڈیا سے خطاب بھی کیا۔ فنکار برادری کا کہنا ہے کہ ’یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہوا ہے‘۔

واضح رہے کہ سول سوسائٹی اور فنکار برادری کے ارکان نے شمعیں روشن کیں اور جناح ہاؤس کو شرپسندوں سے بچانے میں ناکامی پر بابائے قوم سے معافی مانگی۔ فنکار برادری نے واضح کردیا کہ ان کے لیے سب سے پہلے پاکستان کی سلامتی اہم ہے کیونکہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر پاکستان نہیں ہے تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

راجکمار نے شاہ رخ سے متاثر ہوکر کس اداکارہ سے 44 کروڑ کا گھر خریدا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنیوالی فلم سری کانتھ کی ریلیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے