کارتک آریان

کارتک آریان کی زندگی کا نیا رخ مداحوں کے سامنے آگیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار کارتک آریان کی زندگی کا نیا رخ مداحوں کے سامنے آگیا۔ کارتک آریان کی ڈیٹنگ کی خبریں تو میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں، لیکن گلیمر سے ہٹ کر اُن کی نجی زندگی کی خبریں بہت ہی کم لوگوں کے سامنے آتی ہیں۔ جیسے اداکار اپنے خاندان کے ساتھ یا قریبی رشتے داروں کا کیسے خیال رکھتے ہیں، خاص طور پر اپنے عملے کی دیکھ بھال کی خبریں کم ہی سامنے آتی ہیں۔

حال ہی میں کارتک آریان کے باڈی گارڈ سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تو وہ اپنے عملے میں شامل اس شخص کی مشکل وقت میں مدد کےلیے آگئے آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں حادثے کا شکار ہونے والے باڈی گارڈ کےلیے اداکار کئی میل کا سفر کرکے اسپتال پہنچے اور اُسے ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کارتک آریان روزانہ کی بنیاد پر اپنے باڈی گارڈ سے ملنے آتے اور اُس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار اپنے باڈی گارڈ کی اسپتال کی ضرورت کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے مدد کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی توجہ ہی کا نتیجہ ہے کہ مریض تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے، جسے جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے ممبئی کی میٹرو میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے