ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ اللّٰہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، میری دعا ہے کہ میری بیٹی خوبصورت خواب دیکھے اور اللّٰہ اس کے سب ہی خواب پورے کرے، آمین۔

تفصیلات کے مطابق نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’سنگِ مرمر‘ میں دُرخانے کا کردار ادا کرنے والی بینش راجا نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ بینش راجا نے اپنی پوسٹ پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ بینش راجا نے تاحال اپنی یا بیٹی کی کوئی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ بینش ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر،‘ ’دل بے خبر‘ اور ’زرد زمانوں کا سفر‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے مقبول ترین گانے ’زمین جاگتی ہے‘ میں بھی دکھائی دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے