ماہرہ خان

چودہ سالہ لڑکی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر اداکارہ ماہرہ خان کا تشویش کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کراچی کی چودہ سالہ لڑکی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشویش کا اظہاکرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ آج دعا زہرہ بخیر و عافیت سے اپنے گھر واپس آ جائے، آمین۔

تفصیلات کے مطابق دعا کو گھر سے غائب ہوئے  ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوئوں سے تفتیش کے بعد جلد کامیابی کا دعوی کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے شرارت میں تاوان کی فون کالز کرنے والے بعض افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ دعا کی گمشدگی کے دوران اس کے اہل خانہ کو مختلف تاوان کی کالیں موصول ہوئیں۔

واضح  رہے کہ اس کے علاوہ تفتیشی کاروں کو سی سی ٹی وی کی تلاش کے دوران رات کے وقت کی فوٹیج ملی ہے جس میں ایک کم عمر لڑکی کو سڑک پر چلتے اور پھر پک اپ وین میں سوار ہو کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم دعا کے اہل خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ دعا دن کے وقت غائب ہوئی جبکہ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے