نورا فتحی ڈیپ فیک ویڈیو کی نئی شکار بن گئیں

(پاک صحافت) بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی ڈیپ فیک ویڈیو کا تازہ شکار بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا، کاجول، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر کے بعد نورا فتحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار بنانے کی بھارتی شخصیت کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نورا فتحی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو پر ردعمل دیا اور کہا کہ ڈیپ فیک ویڈیو دیکھ کر میں حیرت زدہ رہ گئیں، وہ میں نہیں ہوں۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے غلط استعمال نے مشہور شخصیات کی زندگیوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نورا فتحی جو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے متاثر ہوئی ہیں، اُن کی ڈیپ فیک ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ سے متعلق ہے، جس میں کسی اور خاتون کی شکل پر ڈانسر کی شکل لگادی گئی۔ ویڈیو کے سامنے آنے چند گھنٹے بعد ہی یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ دہلی پولیس نے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک بنانے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احد رضا میر کا ’مدرز ڈے ‘ پر ایک دلچسپ مطالبہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے