اسٹیج اداکار

معروف اسٹیج اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے۔  مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق اداکار امتیاز مغل کئی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 سالوں کے دوران ان کی طعبیت بہت نازک تھی۔ تاہم وہ طویل علالت کے بعد مداحوں کو الوداع کہتے ہوئے خالق حقیقی کی طرف کوچ کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اداکار امتیاز مغل کی نماز جنازہ ان کی آج ادا کی جائیگی جبکہ ان کا جنازہ انکی رہائش گاہ سے ہی اٹھایا جائیگا۔

واضح رہے کہ  اداکار امتیاز مغل نے اپنی زندگی کے 30 سال ٹھیٹر کو دیئے ہیں جن دوران انہوں نے پی ٹی وی لاہور کے مرکزی ڈراموں میں بھی کردار ادا کئے ہیں ۔اسکے علاوہ دیگر پروگراموں میں مختلف انداز کے ساتھ اپنی قابلیت کا پرچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے