معروف اداکار شہروز سبزواری تنقید کی زد میں

لاہور (پاک صحافت) متنازع بیان دینے پر اداکار شہروز سبزواری ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔ یاد رہے کہ دشہروز سبزواری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مہنگائی ہے تو کیا ہوا، صبر اور قناعت سے اس کا مقابلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی نے بیان کو بے حسی کی انتہا کہا تو کسی نے کہا شرم کا مقام ہے کہ امیر بیٹھ کر غریبوں کو لیکچر دے رہے ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام رعایتی آٹے کی آس میں قطار میں لگے جان سے جارہے ہیں اور شہروز کہتے ہیں کہ صبر کریں۔

واضح رہے کہ اداکار کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد کوئی بولا کہ شہروز نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے بعد رقم ادائیگی کا ایک اور طریقہ متعارف کروا دیا، رقم ادا کرنی ہو تو بس صبر اور شکر کا آپشن کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

’سوڈھی‘ کے 10 بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کا انکشاف

(پاک صحافت) بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ دو ہفتے سے لاپتہ ہیں، انکے بارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے