مہدی حسن

شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

کراچی (پاک صحافت) شہنشاہ غزلمہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔شہنشاہ غزل نے مجموعی طور پر365 فلموں میں اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگایا جبکہ 25 ہزار سے زائد گیت اور غزلیں ریکارڈ کرواکر تاریخ رقم کی۔

تفصیلات کے مطابق  مہدی موسیقی کا پورا عہد تھے، ان کے راگ اور راگنی کو دنیا بھر میں شہرت ملی، اسی وجہ سے انہیں شہنشائے غزل کے خطاب سے نواز گیا۔ یاد رہے کہ  آج ملک بھر میں مہدی حسن کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مہدی حسن 1927 کو بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے لونا میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق موسیقی کے گھرانے سے تھا جنہوں نے 16 پشتوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا جبکہ 1962 میں پاکستانی فلم شکار کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے