شکیل صدیقی نے بھارتی شہریت سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے بھارتی شہریت سے انکار کرنے کی وجہ بتادی۔ دوران شو میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار انہیں ایک بھارتی دوست کی جانب سے ہندوستانی شہریت کی پیشکش کی گئی تھی۔

تاہم انہوں نے اپنے اس دوست کو انکار کردیا اور کہا کہ جو شخص اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا وہ آپ کی ماں کی بھی عزت نہیں کرے گا اس لیے میں بھارتی شہریت کی پیشکش قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت اور بھارتیوں کی دل سے عزت کرتا ہوں اور چاہتا ہوں دونوں ممالک میں باہمی تعاون پیدا ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی نظر میں کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے کیونکہ کئی پاکستانی امریکی شہریت بھی لیتے ہیں، لیکن اگر کوئی پاکستانی بھارتی شہریت حاصل کرتا ہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے آپ عدنان سمیع کی ہی مثال لے لیجئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے ملک آنا جانا چاہیئے، ہم آرٹسٹ ہیں اور ایک آرٹسٹ کو آگ کا دریا بننے کی بجائے پُل کاکردار ادا کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے