شلپا شیٹی

شلپا شیٹھی نے فلم انڈسٹری میں موجود اپنے کرش سے پردہ اٹھا دیا

ممبی (پاک صحافت) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم انڈسٹری میں موجود اپنے کرش (محبت) سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شلپا شیٹھی نے جہاں اپنے بارے میں بہت سی دلچسپ باتیں بتائیں وہیں بالی ووڈ میں اپنی خفیہ محبت پر بھی خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو  کے دوران اداکارہ  شلپا شیٹھی سے ایک گیم کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ میں کسی کو پسند کرتی ہیں۔ اس سوال پر اداکارہ پہلے تو کچھ دیر کے لیے سوچ میں پڑ گئیں اور پھر کارتک آریان کا نام لے لیا۔ خیال رہے  کہ کارتک آریان حال ہی میں ”بھول بھلیاں ٹو“ میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ کارتک آریان کی لاجواب اداکاری کی وجہ سے فلم کامیاب ثابت ہوئی۔ دوسری جانب شلپا شیٹھی کی نئی آنے والی فلم ”نکما“ کی ریلیز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ فلم کل 17 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

راجکمار نے شاہ رخ سے متاثر ہوکر کس اداکارہ سے 44 کروڑ کا گھر خریدا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنیوالی فلم سری کانتھ کی ریلیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے