گلوکار جواد

گلوکار جواد احمد نے ہم عصر گلوکاروں کی کامیابی کی وجہ بتا دی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار جواد احمد نے اپنے ساتھی گلوکاروں کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے ان کی کامیابی کی وجہ بتا دی۔ خیال رہے کہ گلوکار نہ یہ وجہ مختلف سوالوں کے جواب میں بتائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوڈ کاسٹ سے وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ جواد احمد اپنے ہم عصر اور موجودہ گلوکاروں کے حوالےسے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’ میرے خیال میں میرے دور میں گلوکار جن میں عاطف اسلم، علی ظفر، ابرار الحق، شہزاد رائے، حدیقہ کیانی اور  مجھ سمیت دیگر شامل ہیں، ہم سارے بس ایسی ہیں، موقعے مل گئے، اچھا ٹائم تھا، تھوڑا بہت گا لیتے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بات اچھی تھی، ٹیونر نہیں تھا اُس زمانے میں، ہم نے بغیر ٹیونر کے گایا، لیکن کوئی بہت اچھا بھی نہیں گایا، لوگوں کو پسند آگیا، پی ٹی وی تھا بس اس وقت اگر کوئی اچھا گانا بنالیتا تھا تو ہٹ ہوجاتا تھا۔ ہمیں موقع اچھا مل گیا، ہم ہٹ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئی نسل کےگلوکاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خود سے بہتر قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے