اداکارہ حرامانی

حرا مانی نے کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو پورے ملک کی جان قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی مقبول اداکارہ حرا مانی نے کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو پورے ملک کی جان قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام پر حرا مانی نے لکھا کہ ہم سب آپ کو بہت پیار کرتے ہیں۔ عمر بھائی، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی دے۔

تفصیلات کے مطابق حرامانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمر شریف آپ پاکستان کی جان ہیں، سب کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کو اللّٰہ تعالیٰ  ہمیشہ پرنور رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری یہی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بالکل ٹھیک کردے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف اس وقت بہت علیل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے ان  کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے