اداکارہ سجل علی

بھارت میں کام کرنے کے بجائے اپنی شوبز انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے، سجل علی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں کو بھارت میں کام کرنے کا سوچنےکے بجائے اپنی انڈسٹری کی بہتری پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی انڈسٹری کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شوبز انڈسٹری میں اچھے تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ’ انہیں لگتا ہے کہ یہ بات اہم نہیں ہے کہ ہم اپنے کام کو بھارتی انڈسٹری میں متعارف کروائیں یا ان کے کام کو اپنے ملک میں فروغ دیں۔ ‘

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ان کےخیال میں انہیں اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اپنے کام کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں لگتا ہے کہ ہم یہاں کام کر کے اپنی انڈسٹری کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‘ خیال رہے کہ سجل علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’موازنےکی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔‘

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے