احسن خان

بچوں کے ساتھ رہنے سے روح کو سکون ملتا ہے، اداکار احسن خان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ رہنے سے روح کو سکون ملتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکون اس لئے ملتا ہے کیوں کہ دراصل یہ ہمارے سب سے بڑے استاد ہیں کیونکہ ان سے ہم زندگی کی سب سے قیمتی خوبیاں سیکھ سکتے ہیں جیسے کہ صبر، تجسس، مہربانی، عزم، اعتماد، بے خوفی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق احسن خان کی لاہور میں ایک ننھی مداح زینب سے ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات اپنے ننھے مداحوں سے ہوئی تو ایک ننھی شرارتی بچی ان کے ساتھ سیلفی لینے کا کہتی ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اپنی اس ننھی مداح زینب کو گود میں اُٹھا کر اس کے ساتھ ایک سیلفی لیتے بھی نظر آرہے ہیں۔ احسن خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے