برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں چل بسے

(پاک صحافت) برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں چل بسے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کے ایجنٹ نے کی۔

خیال رہے کہ اہل خانہ کی جانب سے اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹام ولکنسن کی 30 دسمبر کو ان کے گھر پر اچانک موت واقع ہوئی، اس وقت ان کی بیوی اور دیگر اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

ٹام ولکنسن نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے اور انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں بھی ملی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے