ماہرہ خان

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو انڈسٹری میں 10 سال مکمل، مداحوں کے لئے پیغام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی مقبول ترین سپر اسٹار اداکارہ ماہر خان کو انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہو گئے، جس پر انہوں نے مداحوں کے لئے محبت بھرا پیغام بھی جاری کردیا۔ ماہرہ خان نے انڈسٹری میں ایک دہائی مکمل ہونے پر اس عرصے میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر جاری پوسٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ دو روز قبل میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لیے ہیں، میرے دونوں ڈیبیو  پراجیکٹس فلم بول اور ڈرامہ سیریل نیت 24 جون 2011 کو ریلیز ہوئے تھے۔ ماہرہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس عرصے میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، کئی ایسے لمحات آئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جبکہ بہت سے لمحات خوشی کے بھی دیکھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کا مداحوں کے لئے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ان سب کے باوجود میرے مداح ساتھ کھڑے رہے، میں ان ساری محبتوں کیلئے بے حد مشکور ہوں، میرا کرشماتی سفر آگے بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب ماہرہ کی اس پوسٹ پر کئی معروف شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے