شہزاد سعید چیمہ

بنی گالا سے اڈیالہ کا سفر شروع ہونے والا ہے، شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے  وزیر اعظم عمران خان کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل کا لفظ وزیر اعظم کی چھیڑ بن گیا ہے، بنی گالا سے اڈیالہ کا سفر شروع ہونیوالا ہے، مورخ خان حکومت کے متعلق لکھے گا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ۔۔۔۔

تفصیلات  کے مطابق  سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے سندھ ہاؤس پر حملہ کی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ ہاؤس پر لشکر کشی کرنے سے باز رہے، نیازی حکومت عدم اعتماد کا اعتماد سے مقابلہ کرنیکی جرات کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب جھوٹ کا چورن بیچنا بند کر دیں۔

واضح رہے کہ شہزا سعید چیمہ نے جاری بیان میں کہا کہ خان صاحب جھوٹ کا چورن بیچنا بند کر دیں، مفاد چوہدری اور حواری حکومتی ترجمانی کے بجائے بھانڈ پن میں مصروف ہیں، اتحادیوں کے انٹرویوز نے خان حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے