عدنان سمیع نے اپنے والد کی سالگرہ پر  انہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کردی

لاہور (پاک صحافت) معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع نے اپنے والد اور پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سابق پائلٹ ارشد سمیع کی سالگرہ پر  انہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار و موسقا ر عدنان سمعہ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بابا سالگرہ مبارک ہو، آپ کی یاد کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ یاد رہے کہ عدنان سمیع خان نے اپنے ٹوئٹر پر والد صاحب کے ساتھ کچھ یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع نے اپنے والد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں گا اگر اپنے لمحات میں سے کچھ وقت گزار کر میرے والد کے لیے دعا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے