شہبازشریف

عمران خان آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔ شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آر ایس ایس کی پیروی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم حملوں، عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران نیازی کا فاشسٹ اور عسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور پتھراو کی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے