سائبر حملہ

سائبر حملے سے متاثرہ امریکی تیل پائپ لائن 50 لاکھ ڈالربھتے کے عوض بحال

نیویارک (پاک صحافت) سائبر حملے سے متاثرہ امریکی تیل پائپ لائن 50 لاکھ ڈالر بھتے کے عوض دوبارہ بحال کردی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  پچاس لاکھ ڈالر بھتہ دینے کے بعد متاثرہ پائپ لائن نیٹ ورک سے مارکیٹ میں تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹ ورک نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے، تاہم اس کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ پائپ لائن نیٹ ورک پر سائبر حملہ روس سے ہیکنگ گروپ نے کیا۔

واضح رہے کہ خبر ایجنسی کے مطابق کالونیل پائپ لائن نے گزشتہ جمعے کو سائبر حملے کے بعد آپریشن بند کر دیا تھا، 550 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک ٹیکساس سے ایسٹ کوسٹ کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے ہیکرز کو 50 لاکھ ڈالر بطور بھتہ ادا  کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے