اداکارہ ارمینہ

ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ غلط ہے، اداکارہ ارمینا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان اداکاراؤں کے مغربی ملبوسات کے انتخاب پر تنقید سے متعلق اپنےحالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ غلط ہے۔‘ خیال رہے کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایسا اظہار خیا ل کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی ملبوسات کے انتخاب پر تنقید سے متعلق اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب ساٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال میں ہم اسٹائل ایوارڈز کے تمام اداکار اور شرکاء حیرت انگیز نظر آئے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مزید لکھا کہ ’ثقافت اور مذہب کسی اور دن کے لیے ایک الگ بحث ہے۔‘ سب سے پہلے ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چھوڑ دینا چاہئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کارتک آریان

بھول بھلیاں 3 کی کامیابی کے باوجود فلم انڈسٹری سے کوئی مجھے سپورٹ نہیں کرے گا، کارتک آریان

(پاک صحافت) ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹار اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ بھول بھلیاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے