علی ظفر

ہمارے معاشرے میں ’جہالت‘ کا تصور رسمی تعلیم سے بالاتر ہے، علی ظفر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے معاشرے کے شعور اور بنیادی تعلیم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ’جہالت‘ کا تصور رسمی تعلیم سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’متعدد مباحثوں کا حصہ بننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں جہالت یا ناخواندگی کا تعلق رسمی تعلیم سے بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی  ظفر نے سوشل میڈیا پیغام میں تمام سماجی مسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ناخواندگی کسی خاص طبقے تک محدود نہیں بلکہ مختلف سماجی طبقوں میں سرایت کر گئی ہے، جن میں تعلیم یافتہ، ترقی پسند اور لبرلز بھی شامل ہیں۔ علی ظفر کے مطابق یہ افراد، اپنے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، غلط معلومات عام کرکے دوسروں کے دکھ پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر کے مطابق دوسروں کے دکھ میں خوش ہونے کا یہ پریشان کُن عمل موجودہ ڈیجیٹل دور میں تیزی سے بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے ایان میکلین کی کہاوت شیئر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر ایک کے ساتھ مہربانی کرو جس سے روزمرہ زندگی میں ملتے ہو کیا پتا وہ اپنی زندگی میں کون سی مشکل جنگ لڑ رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے