ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بروس ویلیس لاعلاج دماغی بیماری میں مبتلا

(پاک صحافت) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بروس ویلیس لاعلاج دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 67 سالہ بروس ویلیس کے اہلخانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اداکار کو دماغی بیماری’آفیشیا‘ کے باعث بولنے میں مشکلات ہوتی تھیں جس کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی۔

تفصیلات کے مطابق اہلخانہ نے کہا کہ اب بروس ویلیس کے دماغ میں مزید بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا (Frontotemporal dementia) نامی بیماری انسان کے دماغ کے ان حصوں کو متاثر کرتی ہے جس سے اس کی شخصیت، زبان اور برتاؤ کا تعلق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کے خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیماری تکلیف دہ ہے تاہم اس کی صحیح تشخیص سے اطمینان ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے، امید ہے مستقبل میں یہ صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ نے زیور گروی رکھ کر آلاتِ موسیقی کیلئے پیسے دیے، اے آر رحمٰن

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے