سارہ خان

کیا سارہ علی خان نے میوزک ویڈیو میں کام کرنے کے لئے فلک شیبر سے زیادہ پیسے لئے؟

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ علی خان اور فلک شبیر اپنی نئی میوزک ویڈیو ریلیز کردی ہے، جس کا نام لاگے پیاری ہے۔ سارہ اور فلک شبیر کی میوزک ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی میوزک ویڈیو شیئر کی تو کچھ ہی لمحوں میں گلوکار کی پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ’اور اس طرح خاتون ماڈل کا بجٹ کم ہوگیا۔‘ جس کا جواب دیتے ہوئے فلک شبیر نے لکھا کہ ’میرے بھائی مجھ سے زیادہ تو سارہ نے پیسے لیے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز ہوگیا ہے، جس میں اُن کی اہلیہ سارہ خان ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھاگئی اور ہر گزرتے منٹ کے بعد اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اس عمر میں بھی 22 برس کے نوجوان شادی کے پیغامات بھیجتے ہیں، صبا فیصل

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے