فلم راولپنڈی ایکسپریس

کیا آپ فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟

لاہور   (پاک صحافت)  کیا آپ فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟ اگر نہیں جانتے  تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردار عمیر جسوال نبھائیں گے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کے کردار کی جھلک شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔ خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں شعیب اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پرشیئر کرتے ہوئے  بتایا تھا کہ ان کی بائیوپک میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔ دوسری جانب اداکار عمیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش اور خوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں، میں شعیب اختر کا کردار نبھاؤں گا، بڑے پردے پر لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے