پرویز مشرف سے مبینہ ملاقات کے بعد سنجے دت دہشتگرد قرر

سنجے دت

کراچی (پاک صحافت)  سابق صدر مملکت جنر ل پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد بالی وڈ اداکار کو بھارتی  عوام کی جانب سے دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی، جس کے بعد اداکار کو دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق گزشتہ دنوں سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور اداکار سنجے دت کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں شخصیات کی ملاقات دبئی میں ہوئی۔ دونوں شخصیات کی ملاقات کی تصویر جیسے ہی وائرل ہوئی تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور سنجے دت کو غدار اور دہشت گرد کہنے لگے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بھارتی صارف نے کہا کہ دہشت گرد ہمیشہ دہشت گرد ہی رہتا ہے۔ ایک اور بھارتی صارف نے سنجے دت کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس شخص کی شخصیت کو بہتر دِکھانے کے لیے بائیوپک بناتے ہیں لیکن ہر بار اس کا اصل چہرہ سامنے آجاتا ہے۔ دوسری جانب سنجے دت اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تصویر کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں