کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس زخمی ہو گئے ہیں۔اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُن کے پاؤں پر پلاسٹر دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے خوبصورت چہرے کے خدو خال کے سبب متعدد بار مقابلہ حسن جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے اداکار عمران عباس اپنے پاؤں پر چوٹ لگوا بیٹھے ہیں۔عمران عباس نے اپنی اسٹوری پر درد کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’میرا پاؤں۔‘
واضح رہے کہ عمران عباس نے باقاعدہ اداکاری شروع کرنے سے پہلے آغوش ڈرامے میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔ 2003ء میں انہوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’اُمراؤ جان ادا‘ سے اپنے کیریئر کی ابتدا کی تھی۔