سارہ خان

معروف اداکارہ سارہ خان نے امید سے ہونے کی خوشخبری سنادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے امید سے ہونے کی خوشخبری  سنادی، خیال رہے کہ گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فلک اور میری زندگی میں بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے، بس آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انسٹاگرام پر گلوکاروماڈل فلک شبیر نے اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ شاید فلک شبیر اور سارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تاہم دونوں میں سے کسی نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے