اشنا شاہ

معروف اداکارہ اشنا شاہ دو ڈوز لگوانے کے بعد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کراچی (پاک صحافت)  شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں، اداکارہ اشنا شاہ کے مطابق وہ کورونا کی دو ڈوز بھی لگوا چکی ہیں،  تاہم اس کے بعد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے پر ان کی جو حالت ہے اس نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگی ہوتی تو کیا حالت ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا اور حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی انہیں بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ میں صحت کے حوالے سے کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیے میری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔ خیال رہے کہ اُشنا شاہ نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈین حکومت نے انور مقصود کو ’کِنگ چارلس پِن ایوارڈ‘ سے نواز دیا

(پاک صحافت) کینیڈا کی حکومت نے پاکستانی لیجنڈری مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے