ہمایوں سعید

ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا، ہمایوں سعید

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے، وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔ انٹرویو کے دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ فلم انڈسٹری کو مسائل سے کیسے نکالا جائے؟ اس سوال کے جواب میں نئی نسل کے پسندیدہ ہیرو ہمایوں سعید نے کہا کہ 2024ء سے سال میں ایک نہیں تین فلمیں بناؤں گا، ماضی میں بھی میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ بناکر انڈسٹری کو سنبھالا دیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے