فلم’دھوم‘ کے ہدایتکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دھوم‘ کے ڈائریکٹر سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 56 سالہ ڈائریکٹر سنجے گدھوی اپنی سالگرہ سے تین روز قبل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت سنجے گدھوی کو دل کا دورہ پڑا تو وہ لوکھنڈ والا میں اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے اور ان کی موت کی خبر کی تصدیق ان کی بیٹی سنجینا گدھوی نے کی ہے۔ سنجینا گدھوی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ میرے والد گھر کے پاس ہی صبح چہل قدمی کے لیے گئے تو اُنہیں سینے میں درد ہوا جس کے بعد ہم اُنہیں اسپتال لے کر گئے وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ گھر میں ہی والد کی موت ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی ہدایتکار کی بیٹی نے بتایا کہ میرے والد کو کوئی بیماری نہیں تھی، وہ بالکل صحت مند تھے، اُن کی یوں اچانک موت نے ہمیں صدمے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنکج ترپاٹھی نے مرزا پور 3 کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی مشہور ترین کرائم ڈرامہ سیریز ’مرزا پور‘ یکے بعد دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے