فردین خان

فردین خان میں کورونا کی علامات نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ مثبت

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے اداکار فردین خان کا کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ مثبت آگیا۔  خیال رہے کہ بدھ کے روز فردین خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ ’اُن میں وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار  فردین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ خوش قسمتی سے مجھ میں وبا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ فردین خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں تک رسائی اور محدود ادویات سے بہتر ہے کہ قرنطینہ میں خوش رہا جائے۔

واضح رہے کہ فردین خان کا کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملنے پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے مداحوں نے لکھا کہ ’ہماری  دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اپنا خیال رکھنا‘۔ یاد رہے کہ فردین خان نے 1998ء میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اپنی آخری فلم دلہا مل گیا 2010ء میں کی تھی، جس میں شاہ رخ خان اور سشمیتا سین نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے