کمال راشد خان

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ، بھارتی فلمی مبصر کی تنقید

(پاک صحافت) بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال پر حملہ کر کے 500 افراد کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمال راشد خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال میں فلسطین کے بے گناہ شہریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے لکھا کہ اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا ہے کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں، آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ کمال راشد خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ کوئی کس مذہب کی پیروی کرنے والا ہے، سب انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علی ظفر کا چاہت فتح علی کے نئے گانے ’بدو بدی‘ کی کامیابی پر دلچسپ ردِعمل

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے چاہت فتح علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے