عدنان سمیع 9 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار

(پاک صحافت) بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع 9 سال بعد ایک رومانٹک فلم میں اپنی رومانٹک دھنوں کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ میں کلام ’بھر دو جھولی‘ سے کروڑوں دل جیتنے کے بعد عدنان سمیع کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔

’پنک ولا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع کے مداح یہ خبر سُن کر پھولے نہیں سما رہے ہیں، مداحوں کے طویل انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے والی ہیں، بالی ووڈ موسیقی کے دلدادہ افراد اب ایک بار پھر سے عدنان سمیع کی دھنوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب عدنان سمیع کو جَلد ہی بالی ووڈ کی آنے والی نئی میوزیکل ہارر فلم ’قصور‘ میں ایک بار پھر رومانوی دھنوں کے ساتھ سنا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’قصور‘ میں عدنان سمیع مشہور گلوکارہ پائل دیو کے ساتھ جاوید محسن کی میوزیکل ڈائریکشن میں کام کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’قصور‘ کی شوٹنگ کا دوسرا شیڈول اگلے ہفتے ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں تعمیر کیے گئے شاہانہ سیٹ سے شروع ہوگا جہاں اس رومانوی گانے کو فلمایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نامور اداکار حماد شعیب بھی ”دل کا رشتہ“ ایپ پر آ گئے!

(پاک صحافت) معروف اداکار حماد شعیب شادی کیلئے اچھے وقت اور اچھے پلیٹ فارم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے