عامر خان

عامر خان نے خود کو کمرے میں بند کرکے رونے کی وجہ بتادی

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خود کو کمرے میں بند کر کے رونے کی وجہ بتادی،  خیال رہے کہ حالیہ انٹرویو کے دوران جب عامر خان سے ان کی فلموں کے کامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ جب میری فلمیں فلاپ ہوتی ہیں تو میں خود کو کمرے میں بند کرکے بہت روتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرویو کے دوران عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ صرف فلاپ ہونے پر نہیں بلکہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے لیکن وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔ میں بہت آسانی سے رونے لگتا ہوں۔ انہوں نے رونے سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بارتو میں فلم کے سیٹ پر ہی روپڑا تھا۔ یہ اس وقت ہوا تھا جب میں فلم ’’دل‘‘ کی شوٹنگ کررہا تھا اور ایک ڈانس اسٹیپ صحیح سے کر نہیں پارہا تھا۔

واضح رہے کہ اس حوالے مزید گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ اس وقت سروج خان میرے پاس آئیں اور مجھے ڈانس اسٹیپ دوبارہ سمجھانے کی کوشش کرنے لگیں۔ اس وقت میں آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکا اور  فلم کے سیٹ پر پورے یونٹ کے سامنے رو پڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل وہ بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں جیسے کہ ابھی ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی بھوک اور نیند بھی ختم ہوجاتی ہے اور وہ گھنٹوں تک جاگتے رہتے ہیں اور وہ وقت کتابیں پڑھ کر یا ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے