عائشہ عمر

عائشہ عمر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

(پاک صحافت) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے میڈیکل سرجری کے بعد شوبز انڈسٹری سے 4 ماہ کا بریک لینے کا اعلان کر دیا۔ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اس نوٹ میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ میری 12 مارچ کو ایک میڈیکل سرجری ہوئی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ حیدر آباد ہائی وے پر ایک کار حادثے میں 8 سال پہلے میری کولربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور میں پچھلے کافی عرصے سے اسی تکلیف کے ساتھ کام کر رہی تھی لیکن اب یہ تکلیف میری برداشت سے باہر ہوگئی تھی اس لیے میں نے ہمت کرکے سرجری کروالی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے پوری طرح صحتیاب ہونے میں ابھی 4 ماہ لگیں گے اور اس دوران میں سفر نہیں کرسکتی اور نہ ہی کیمرے کے سامنے کام کروں گی صرف میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لیے کام کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

(پاک صحافت) پاکستان نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کی والدہ 77 برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے