ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم کی ریلیزنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اداکار نے مزید کہا کہ ‘انسانی روح کی فتح، ایک ایسا سفر جس پر مجھے بہت فخر ہے اور یہ ٹیم کے لیے ہے’۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹار شاہد کپور نے اپنی نئی فلم سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی نئی ‘فلم جرسی رواں سال 2021 میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر 5 نومبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی’۔ یاد رہے کہ فلم جرسی میں اداکار شاہد کپور اور مرونل ٹھاکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں شاہد کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے فلم جرسی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ خیال رہے کہ بالی وڈ فلم ‘جرسی’ تیلگو فلم کا ری میک ورژن ہے اور اس فلم کا نام بھی ‘جرسی’ ہی تھا، اس فلم میں شاہد کپور نے ایک کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے انتھک محنت کرتا ہے۔