بشری انصاری

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی

کراچی (پاک صحافت) سیئنر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اپنے کردار سمیت سابقہ شادی، طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقدّر اللہ کی مرضی سے کام کر رہا ہوتا ہے، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ کسی کا زندگی میں آنے اور جانے کا کیا مقصد ہے۔ زندگی میں محبت کا دوسرا موقع اتفاق سے ملا، لیکن ہر کسی کی زندگی میں یہ دوسرا موقع آئے، یہ ضروری نہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور سے اس عمر میں دوسری محبت یا دوسری شادی کو معاشرے کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا، بعض اوقات آپ کے اپنے گھر والے بھی اسے قبول نہیں کرتے لیکن مجھے کم از کم ایسے کسی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے