اداکارہ حرامانی

زندگی میں جیت ہمیشہ خلوص کی ہوتی ہے، حرامانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرامانی  کا کہنا ہے کہ  زندگی میں جیت ہمیشہ خلوص کی ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے  سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی اسی کا نام ہے، ہم نقلی چیزوں کے پیچھے اپنے آپ کو ہلکان کررہے ہیں جبکہ سب ختم ہوجاتا ہے لیکن صرف آپ کا خلوص جیت جاتا ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی کیوٹ ایکٹر کہائی جانے والی اداکارہ حرا مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ چند تصاویر شئیر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ حرا مانی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج ان بچوں کے چہروں پر خوشی میرے لیے ایوارڈز اور کسی قسم کی حوصلہ افزائی سے بھی بڑی ہے‘۔

واضح رہے کہ آخر میں اُنہوں نےلکھا کہ’دل سے کہہ رہی ہو اور دل سے آئی ہوں اور دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ان تمام لوگوں کا جوکہ انڈس اسپتال کے ساتھ ہیں اور ان بچوں کے لیے کام کرتے ہیں‘۔یاد رہے کہ حرا مانی پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی کی اہلیہ ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اس عمر میں بھی 22 برس کے نوجوان شادی کے پیغامات بھیجتے ہیں، صبا فیصل

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے