راکھی ساونت نے 2025ء کا آغاز عمرے کی ادائیگی سے کیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی متنازع فنکارہ راکھی ساونت نے نئے سال کا آغاز عمرے کی ادائیگی سے کیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے 2 سال قبل اسلام قبول کر کے بھارتی مسلمان عادل درانی سے شادی کی تھی اور اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھا تھا۔

راکھی ساونت کی عادل درانی کے ساتھ شادی تو کامیاب نہ ہو سکی مگر بھارتی اداکارہ تاحال اسلامی تعلیمات پر چلتی نظر آ رہی ہیں۔ راکھی ساونت نے اپنے نئے سال کا آغاز عمرے کی ادائیگی سے کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی مسجدِ نبویﷺ میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ راکھی ساونت نے ویڈیو میں کہا ہے کہ دنیا نیا سال منا رہی ہے اور ہم یہاں زیارت پر موجود ہیں، اپنے نئے سال کا آغاز اس روحانی سفر کے ساتھ کرنا میرے لیے بہت خوشی کا باعث بن رہا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 2025ء میرے لیے حیرت انگیز سال ثابت ہوگا کیونکہ میں نے اس کی شروعات عمرے سے کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں اور میں اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے دعا کر رہی ہوں، سب کو عقیدت اور سکون کے ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھ کر بہت سکون کا احساس ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عماد عرفانی نے اپنی یکطرفہ محبت کا قصہ سنا دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے یک طرفہ محبت ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے