مبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی طبعیت میں بہتری آگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہےکہ دلیپ کمار کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ 2 سے 3 روز میں واپس گھر آجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ وہ وینٹیلیٹر پر نہیں ہیں بلکہ صرف آکسیجن سپورٹ پر ہیں ۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ دلیپ کمار کی صحت میں بہتری آگئی ہے ، چند ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دلیپ کمار کا علاج چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ترجمان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی صحت سے متعلق اسی اکاؤنٹ پر وقتاً فوقتاً اطلاع دی جائے گی ، کسی اور پلیٹ فارم کی خبروں پر کان نہ دھرا جائے۔ خیال رہے کہ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف پرگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرا یا گیا تھا۔