حدیقہ کیانی

حدیقہ کیانی کا نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوالی کے شہنشہا استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ’جانی دور گئے‘ کو اپنی آواز میں پیش کر کے انہیں خراجِ عقیدت پش کرنے کا اعلان کر دیا۔ حال ہی میں گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی چند مختصر ویڈیو کلپز شیئر کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو کلپز کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ’جانی دور گئے‘ کی میوزک ویڈیو 29 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، یہ استاد نصرت فتح علی خان کے لیے خراجِ عقیدت ہو گا۔ میوزک ویڈیو کے ان مختلف کلپز میں حدیقہ کیانی کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وہاج علی بھی نظر آ رہے ہیں، جبکہ بیگ گراؤنڈ میں حدیقہ کیانی کی سحر انگیز آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کے چند بول بھی سنے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نے اپنے کیپشن میں میوزک ویڈیو کی تھیم کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جن کا بچھڑنا ضروری تھا۔ حدیقہ کیانی کی مختلف پوسٹس کے کمنٹس میں صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اب مزید انتظار نہیں کرسکتے۔ ایک صارف نے گلوکارہ کے سُروں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ان کی آواز میں سننے کے لیے بیتاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنید جمشید کے بیٹے نے والد کی شادیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا

(پاک صحافت) مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید نے والد کی شادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے