بٹ کوائن

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیائے انٹرنیٹ کی سب سے معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اس کی قدر میں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز کے قریب تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ بٹ کوائن کی قیمت کچھ وقت کے لیے 39 ہزار ڈالرز کی حد سے اوپر رہی جو جون کے وسط کے بعد پہلی مرتبہ ہوا، اب بٹ کوائن 38 ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ (62 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ ان افواہوں میں اضافہ ہے کہ ای کامرس کمپنی ایمیزون کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔یہ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب گزشتہ ہفتے کمپنی میں ڈیجیٹل کرنسی اینڈ بلاک چین پراڈکٹ لیڈ کی ملازمت کا اشتہار سامنے آیا۔اشتہار میں لکھا تھا کہ ہمیں ایک ایسے تجربہ کار پراڈکٹ لیڈر کی ضرورت ہے جو ایمیزون کی ڈیجیٹل کرنسی اور بلاک چین حکمت عملی تشکیل دے سکے اور پراڈکٹ روڈ میپ تیار کرسکے۔

واضح رہے کہ بعد ازاں کمپنی کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ایمیزون کی جانب سے رواں سال کے آخر تک بٹ کوائن کو ادائیگی کے طور پر قبول کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کی جانب سے دیگر کرنسیوں کو قبول کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ 2022 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کا آغاز بٹ کوائن سے ہوگا جو کرپٹو پراجیکٹ کا اہم ترین ابتدائی مرحلہ ہوگا اور یہ ہدایات براہ راست جیف بیزوز کی جانب سے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے