بھول بھلیاں 3 کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی معروف ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں‘ کا تیسرا سیکویل کب ریلیز ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں تھری کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو دیوالی کا تحفہ بھی دے دیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یکم نومبر کو دیوالی کے موقع روح بابا اور مونجولیکا کا مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ فلم ’بھول بھلیاں 3‘ میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جہاں اداکارہ ودیا بالن کی اپنے کردار مونجولیکا سے واپسی نے شائقین کی دلچسپی کر بڑھایا ہے، وہیں شائقین فلم کے پہلے حصے میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اکشے کمار کی کمی بھی محسوس کر رہے ہیں۔ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا فلم میں شامل ہونا شائقین کی فلم میں دلچسپی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے تیسرے حصے کی ہدایات انیس بزمی نے دی ہیں جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ کامیڈی ہارر فرنچائز کا پہلا حصہ 2007ء میں ریلیز ہوا اور سال کی کامیاب ترین فلم بن گیا تھا، جس میں اداکار اکشے کمار، ودیا بالن اور راجپال یادو سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی۔ بعد ازاں 2022ء میں فلم کا دوسرا پارٹ ریلیز ہوا تھا جس میں کارتک آریان، تبو اور کیارا اڈوانی کو فرنچائز میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار فیروز خان

مجھ پر کالا جادو کیا گیا، فیروز خان کا انکشاف

(پاک صحافت) اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالے جادو کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے