بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان 4 سال فلموں سے دوری کے باوجود امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل

شاہ رخ خان

کراچی (پاک صحافت) شاہ رخ خان کی پچھلے 4 سالوں سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ فوربز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اوسط سالانہ آمدنی 38 ملین ڈالرز یعنی 313 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار کی گزشتہ 4 سالوں میں کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ’دنیا کے امیر ترین اداکاروں‘ کی فہرست کے مطابق، شاہ رخ خان  770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی کامیڈین اور اداکار جیری سین فیلڈ موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالرز ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں اور ان کا شمار چند امیر ترین بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے کیونکہ وہ فلموں میں اداکاری اور مختلف برانڈ انڈورسمینٹس سمیت آمدنی کے کئی بے شمار طریقوں سے پیسے کماتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں