سابقہ ماڈل

اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک کی لوگوں سے ان کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست

لاہور (پاک صحافت) اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ ان کی ماڈلنگ والی تصاویر سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم سے شیئر نہ کی جائیں۔  خیال رہے کہ انہوں نے   چند ماہ قبل ہی ماڈلنگ کی دنیا کو الوادع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انعم ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی تصویر شیئر کی جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور انعم ملک نے ایک ہی گاؤن پہن رکھا تھا۔ جس سوشل میڈیا پیج نے یہ تصویر اپ لوڈ کی تھی انہوں نے مداحوں سے یہ سوال کیا تھا کہ یہ لباس کس پر زیادہ جج رہا ہے؟

واضح رہے کہ انعم ملک نے اس تصویر کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ‘میری تمام پیجز اور سوشل میڈیا بلاگرز سے گزارش ہے کہ میری ماڈلنگ کی تصاویر نہ شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں اب اس دوڑ سے باہر آ چکی ہوں، اب میرے لیے سیدھے راستے پر چلنے کے سوا کوئی مقابلہ نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں

جونی لیور کس سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جونی لیور نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے