عمران اشرف

اداکار عمران اشرف کی پہلی میوزک ویڈیو ’تیرا دیوانہ’ کا ٹیزر ریلیز

کراچی (پاک صحافت) ’بھولے‘ اور ’موسیٰ‘ کے کردار سے مقبولیت پانے والے اداکار عمران اشرف کی پہلی میوزک ویڈیو ’تیرا دیوانہ’ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔ ’تیرا دیوانہ‘ کے نام سے جلد ریلیز ہونے والا یہ گانا گلوکار بلال سعید اور ون ٹو ریکارڈز کی مشترکہ پروڈکشن کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے جس کی ہدایات عدنان قندھار نے دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیو میں عمران اشرف، ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ عمران اشرف اور سعدیہ خان جس میوزک ویڈیو میں پہلی مرتبہ ساتھ نظر آئیں گے اس کا گانا سوچ بینڈ نے گایا ہے۔ یاد رہے کہ یہ گانا مداحوں کو دل کو چھو لینے والی محبت کی داستان دکھائے گا۔

واضح رہے کہ گانے کے ٹیزر کو حال ہی میں یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا اور کیپشن میں لکھا گیا کہ ’تیرا دیوانہ ’ کے ساتھ پاگل پن کی حد تک محبت میں ڈوب جائیں۔ عمران اشرف اور سعدیہ خان کا یہ گانا رواں ماہ 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران اشرف نے ’تیرا دیوانہ’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پہلا گانا چند روز میں آئے گا، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اکشے کمار

اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے