ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ بہت جلد ہالی وڈ میں بھی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے ہالی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، جس کے لئے انہوں نے ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای (WME) کے ساتھ معاہدہ بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے ہالی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام حاصل کرنے کے لیے وہاں کی مقبول ترین ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای (WME) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب عالیہ بھٹ اداکارہ رنویر سنگھ کے ہمراہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ‘روکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ڈارلنگ’ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کیا ہے۔